LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت زیلنسکی اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ، نیویارک میں ملاقات پر اتفاق آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے: علی پرویز ملک 18ویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں :خالد مقبول صدیقی سکیورٹی پہلے، ملک محفوظ ہوگا تو ترقی بھی ہو گی: سپیکر پنجاب اسمبلی اسلام آباد پہنچنے سے پہلے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ میں بریک تھرو کا امکان پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت

Web Desk

20 September 2026

وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے جماعتِ اسلامی کے ممکنہ لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے خاتمے کے لیے جماعتِ اسلامی کے مطالبے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی لیوی کے خاتمے پر زور دیا ہے اور ان کی پارٹی اسمبلی فلور پر مہنگے پیٹرول کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی کا طرزِ احتجاج، مارچ اور دھرنے ہمیشہ پرامن ہوتے ہیں، اس لیے ان کے مطالبات کا احترام کیا جانا چاہیے۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ بلدیات نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے احتجاج ہمیشہ پرتشدد رہے ہیں، حالانکہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا اور 9 مئی کا واقعہ ابھی بھولے نہیں ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت سے التجا کی کہ وہ اپنی تحریک میں تشدد کا راستہ ترک کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سیاسی موقف کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ایم کیو ایم کے بیانات کو صرف باتوں کی حد تک محدود سمجھتی ہے اور اسے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیتی۔