سکیورٹی پہلے، ملک محفوظ ہوگا تو ترقی بھی ہو گی: سپیکر پنجاب اسمبلی
Web Desk
20 September 2026
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کھڈیاں خاص میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی ہر چیز پر مقدم ہے؛ ملک محفوظ ہوگا تو ہی سیاست اور معاشی ترقی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی اور صحت کے شعبے میں بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ تعلیم ہے اور پنجاب حکومت اس عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ ڈھائی کروڑ سے زائد اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کھڈیاں کو یونیورسٹی ٹاؤن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھیں گی جبکہ وزیراعظم بھی خطے میں موٹروے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 25 کروڑ عوام اور نوجوان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور افواجِ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش یا ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ نوکریاں اور ترقیاتی منصوبے عوام کا بنیادی حق ہیں، اسی لیے حکومت یونین کونسل کی سطح تک ‘یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام’ کا دائرہ کار وسیع کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع اور وسائل کی ان کی دہلیز پر فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ
20 September 2026
کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم
20 September 2026
شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
20 September 2026
نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال
20 September 2026
اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال
20 September 2026
الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش
20 September 2026
جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
20 September 2026
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت
20 September 2026