آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ
Web Desk
20 September 2026
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب کی بندش اور عالمی بحران کے باعث دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا عالم مہنگائی کی لپیٹ میں ہے، لیکن عالمی کساد بازاری کے ان سخت حالات میں دنیا کے کسی بھی ملک میں ہنگامہ آرائی یا حکومت مخالف لانگ مارچ نہیں کیے جاتے، بلکہ تمام اقوام مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے سیاسی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کچھ سیاسی عناصر مسلسل عوام کو گمراہ کرنے اور بے امنی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ اس نازک موڑ پر پاکستان کو سب سے زیادہ امن، رواداری اور قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا پاکستان کو ایک ایسی ذمہ دار اور باوقار ریاست کے طور پر دیکھتی ہے جو نہ صرف اپنی سرحدوں اور مفادات کی حفاظت کرنا جانتی ہے بلکہ خطے میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ
20 September 2026
کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم
20 September 2026
شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
20 September 2026
نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال
20 September 2026
اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال
20 September 2026
الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش
20 September 2026
جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
20 September 2026
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت
20 September 2026