LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

جانی ڈیپ کا فرانس میں منفرد ٹھکانہ، مہنگا ترین گاؤں جو کبھی فروخت نہ ہوسکا

Web Desk

18 September 2026

ہالی ووڈ کے معروف سپر اسٹار جانی ڈیپ نے فرانس میں چھٹیوں کے لیے صرف ایک گھر یا ولا خریدنے کے بجائے 19ویں صدی کا تقریباً 30 ایکڑ پر پھیلا ہوا پورا تاریخی گاؤں ہی خرید کر دنیا کو حیران کر دیا۔ جنوبی فرانس میں سینٹ ٹروپے (Saint-Tropez) کے قریب واقع اس ویران گاؤں کو جانی ڈیپ نے 2001ء میں تقریباً 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا، جبکہ بعد میں اس کی بحالی اور اپنی پسند کے مطابق نجی ٹھکانے میں تبدیل کرنے کے لیے مزید 1 کروڑ ڈالرز خرچ کیے گئے۔

اداکار نے گاؤں کی تاریخی شناخت اور روایتی فرانسیسی طرزِ تعمیر کو برقرار رکھتے ہوئے اسے انتہائی شاندار انداز میں سجایا۔ اس جائیداد میں مرکزی رہائشی مکان کے علاوہ مہمانوں کے لیے کاٹیجز، باغات، سوئمنگ پول، ‘کیفے مارشلین’ نامی بائسٹرو، ان کے بیٹے جیک کے لیے بنایا گیا اسکیٹ پارک، اور ‘پائریٹس آف دی کیریبیئن’ فلم سے متاثرہ تھیم والا شراب خانہ شامل ہیں۔ گاؤں کے ایک پرانے چرچ کو مہمان خانے میں بدل دیا گیا ہے، جبکہ چرچ کی اعترافی نشست کو الماری کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ یہ جائیداد ماضی میں 2015ء اور 2021ء میں فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم جون 2024ء میں رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ نے اسے مارکیٹ سے ہٹا کر مزید تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا۔ جانی ڈیپ کے مطابق اپنی سابقہ پارٹنر وینیسا پیراڈس اور بچوں کے ساتھ یہاں گزارا گیا وقت ان کے لیے “جنت” جیسا تھا جہاں وہ باغبانی اور انتہائی پرسکون زندگی سے لطف اندوز ہوتے تھے۔