نورا فتحی کیخلاف 3 کروڑ روپے ہرجانے اور ہتکِ عزت کا دعویٰ
Web Desk
9 September 2026
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف مراکشی نژاد کینیڈین اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی کی جانب سے سفر کے لیے استعمال کی جانے والی ایک چارٹرڈ پرواز کو ’کھلونا جہاز‘ قرار دینا انہیں مہنگا پڑ گیا ہے۔ ایک نجی ایوی ایشن کمپنی نے اداکارہ کے خلاف 3 کروڑ بھارتی روپے کے ہرجانے اور ہتکِ عزت کا قانونی دعویٰ دائر کر دیا ہے، جس پر گاندھی نگر کی عدالت نے سماعت کے لیے 25 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
درخواست گزار ایوی ایشن کمپنی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال دسمبر میں اس وقت پیش آیا تھا جب نورا فتحی نے ممبئی سے جے پور کے سفر کے دوران چارٹرڈ طیارے کے اندر متعدد ویڈیوز بنائیں اور اس طیارے کو چھوٹا کھلونا اور ’لیگو ایئرپلین‘ قرار دیتے ہوئے مواد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا۔ کمپنی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ کے 4.6 کروڑ سے زائد سوشل میڈیا فالوورز ہیں اور ان کے اس غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت کے برعکس توہین آمیز تبصرے کی وجہ سے کمپنی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، جس کے بعد پروازوں کی بکنگ میں 15 سے 20 فیصد تک کی بڑی کمی واقع ہوئی۔ کمپنی نے واضح کیا کہ وہ طیارہ مکمل طور پر پرواز کے لیے محفوظ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) سے منظور شدہ تھا، لہٰذا عدالت نورا فتحی کو وہ تمام مواد فوری طور پر ہٹانے اور عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دے
متعلقہ عنوانات
فن لینڈ کی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
10 September 2026
علی حیدرآبادی کیس میں بڑا موڑ: سابقہ اہلیہ کی ظاہر کردہ چوٹیں جعلی نکلیں، ٹک ٹاکر کی ضمانت کنفرم
10 September 2026
انگور کھٹے ہیں؛ریئلٹی شو کو فیک کہنے پر نیہا کا سنیدھی چوہان کو کٹھا میٹھا جواب
10 September 2026
مسرت مصباح کے شوہر سے افیئر کا الزام، جیا علی نے خاموشی توڑ دی
9 September 2026
رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
9 September 2026
میشا شفیع کی 50 لاکھ روپے کیش بطور شورٹی جمع کروانے کی درخواست پر نوٹس
8 September 2026
بڑی فتح: ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز والا پہلا پاکستانی گانا بن گیا
8 September 2026
’پولیس انہیں مطلوبہ سیکیورٹی دے ہی دے‘، قتل کی سازش کے الزام پر ثاقب چدھڑ کا طنزیہ جواب
8 September 2026