LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست مسترد گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کا اختتام پاکستانی بلیو اکانومی میں پیشرفت: سی فوڈز برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر سعودی عرب کی جانب سے ایران کو حوثی باغیوں کو لگام دینے کا پیغام پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام: ہاؤسنگ فنانسنگ میں اہم پیش رفت، 351 ارب روپے کے قرضے منظور ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کے اولمپک چیمپئن قرار دے دیا برطانوی ادارے کا پاکستان کے ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا

فن لینڈ کی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک

Web Desk

10 September 2026

ہیلسنکی: فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اولیویا اوراس کاسمیٹک سرجری کے ایک طریقہ کار کے دوران پراسرار طور پر فوت ہو گئی ہیں، جس کے بعد پولیس نے مقامی بیوٹی کلینک کے انتظامی عملے اور معالجین کے خلاف مبینہ غفلت کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اولیویا اوراس ہیلسنکی کے ایک نجی بیوٹی کلینک میں کاسمیٹک سرجری کے لیے موجود تھیں، جہاں پروسیسر شروع کرنے سے قبل انہیں بے ہوشی (انستھیزیا) کی دوا دی جا رہی تھی کہ ان کی حالت اچانک بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو گئیں۔ کلینک عملے نے انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہیلسنکی کے مرکزی اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں اور ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

والدین کے الزامات: اولیویا کے والد ریجو اوراس اور والدہ جوہانا اوراس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بیوٹی کلینک کے طبی عملے کی سنگین غلطی یا غیر ذمہ دارانہ غفلت ان کی بیٹی کی ناگہانی موت کا سبب بنی ہے۔

پولیس تفتیش: ہیلسنکی پولیس کا کہنا ہے کہ اولیویا کی موت کے تین روز بعد باقاعدہ قانونی شکایت اور درخواست موصول ہوئی ہے، جس کے بعد واقعے کو ممکنہ مجرمانہ غفلت کے زاویے سے زیرِ تفتیش لایا گیا ہے۔

اولیویا اوراس نے محض 14 برس کی عمر میں انسٹاگرام سے ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھا تھا اور مختصر عرصے میں ہزاروں فالوورز حاصل کر کے معروف انفلوئنسر بن گئی تھیں۔ 2016ء میں ان کی زندگی اور سوشل میڈیا کے ساتھ تعلق پر مبنی دستاویزی فلم ’دی پرفیکٹ سیلفی‘ ریلیز ہوئی جس سے انہیں عالمی شہرت ملی۔

بعد ازاں انہوں نے انسٹاگرام بند کر کے 2017ء میں ایمسٹرڈیم میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ فن لینڈ واپسی پر وہ شدید نفسیاتی دباؤ، نیند کی گولیوں اور الکحل کے استعمال کی عادت میں مبتلا ہو گئی تھیں، تاہم طبی علاج کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لا کر مثبت سمت میں گامزن کر لیا تھا۔