LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو بے دخل کرنے سے روک دیا ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف

علی حیدرآبادی کیس میں بڑا موڑ: سابقہ اہلیہ کی ظاہر کردہ چوٹیں جعلی نکلیں، ٹک ٹاکر کی ضمانت کنفرم

Web Desk

10 September 2026

لاہور: لاہور کی سیشن عدالت نے معروف ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی کے خلاف درج مقدمے میں ان کی قبل از گرفتاری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے انہیں بڑا قانونی ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نورین انجم نے کیس کی سماعت کی، جہاں علی حیدرآبادی کی جانب سے نامور قانون دان رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت میں جمع کرائی گئی سرکاری میڈیکل بورڈ کی رپورٹ نے کیس کا رخ موڑ دیا، جس میں مدعیہ زینب کی جانب سے ظاہر کی گئی چوٹوں اور میڈیکل رپورٹ کو مکمل طور پر جعلی قرار دیا گیا۔ اس رپورٹ کی روشنی میں مقدمے کے بنیادی الزامات اور پولیس شواہد کی درستی پر شدید سوالات اٹھائے گئے۔

  • ضمانت کی توثیق: علی حیدرآبادی کے وکیل رانا انتظار حسین نے استدعا کی کہ جعلی شواہد کی بنیاد پر کی جانے والی مدعیت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہتی، جس کے بعد فریقین کے تفصیلی دلائل سننے پر عدالت نے علی حیدرآبادی کی ضمانت کی توثیق کا حکم جاری کر دیا۔

  • جعلی میڈیکل پر قانون کارروائی کا اعلان: فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل رانا انتظار حسین نے اعلان کیا کہ مبینہ طور پر جعلی میڈیکل رپورٹ تیار کروانے اور عدالت کو گمراہ کرنے والے عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شہری کو جھوٹے اور من گھڑت شواہد کی بنیاد پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیس میں آئندہ کی کارروائی میڈیکل بورڈ کے انکشافات کی روشنی میں آگے بڑھے گی۔