LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کے اولمپک چیمپئن قرار دے دیا برطانوی ادارے کا پاکستان کے ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری

ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کے اولمپک چیمپئن قرار دے دیا

Web Desk

10 September 2026

واشنگٹن: امریکہ کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’جھوٹ بولنے کا اولمپک چیمپئن‘‘ قرار دیا ہے۔

امریکی نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہر معاملے میں حقیقت کے برعکس بیانیے گھڑتے ہیں اور ان کے ان جھوٹے دعوؤں کے منفی اثرات براہِ راست امریکی فوجیوں، ایئر فورس، میرینز اور مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی اہلکاروں کی سلامتی اور زندگیوں پر پڑ رہے ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ کی پیدا شدہ صورتحال اور امریکی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے سابق وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 برسوں کے تلخ تجربات سے امریکہ نے کچھ نہیں سیکھا۔ موجودہ امریکی اقدامات اور پالیسیاں خود ایران کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بن رہی ہیں۔ ہیلری کلنٹن نے خبردار کیا کہ ایران، چین اور روس کے تعاون و مدد سے امریکہ کی دفاعی صلاحیت اور خطے میں اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے حکمتِ عملی کے تحت چالیں چل رہا ہے۔