LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد میں مین ہٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت وزارت خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی سالانہ مالی رپورٹ جاری لسبیلہ: مسافر بس اور وین میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن کے پی کے میں گورنر راج کا فیصلہ غلط، ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے،علامہ ناصر عباس وفاق نے کے پی کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی: فیصل کنڈی پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی: ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی

بڑی فتح: ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز والا پہلا پاکستانی گانا بن گیا

Web Desk

8 September 2026

لاہور: گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے مقبولِ عام نغمے ‘پسوری’ نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوٹیوب پر ایک ارب (1 billion) ویوز کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جس کے ساتھ ہی یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 سے شہرت پانے والے اس گانے نے ریلیز کے بعد سے ہی عالمی سطح پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے اور متعدد بین الاقوامی میوزک چارٹس پر سرفہرست رہا۔ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا ہندسہ عبور کرنے پر علی سیٹھی اور شائے گل نے ایک مشترکہ ویڈیو پیغام کے ذریعے دنیا بھر میں پھیلے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ناقابلِ یقین کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔

موسیقی کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ‘پسوری’ کی اس بے مثال کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستانی میوزک انڈسٹری اور فنکاروں کی پذیرائی کے نئے راستے کھول دیے ہیں۔