قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا
Web Desk
10 September 2026
کراچی: قطر سے پاکستان کے لیے روانہ کی گئی 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی (LNG) کی اہم اور سٹریٹیجک کھیپ پورٹ قاسم پہنچ گئی ہے۔ ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق ایل این جی بردار جہاز “المرونہ” قطر کے راس لفان ٹرمینل سے گیس لے کر پورٹ قاسم کے ٹرمینل نمبر 2 پر کامیابی سے لنگر انداز ہو گیا ہے۔ پاکستان اور قطر کے درمیان حکومت سے حکومت (G2G) معاہدے کے تحت آنے والی یہ کھیپ 7 ستمبر کو آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزری تھی۔ جولائی میں خطے کی کشیدگی کے بعد خلیج فارس سے روانہ ہونے والی قطر کی یہ پہلی ایل این جی کھیپ ہے جو تمام درپیش خطرات کے باوجود محفوظ طریقے سے پاکستان پہنچی ہے، جس سے ایشیائی و یورپی منڈیوں میں سپلائی کے طویل تعطل کے خدشات میں بھی کمی آئی ہے۔
اس ایل این جی کی آمد سے ملک کے شدید متاثرہ بجلی کے شعبے کو عارضی ریلیف ملنے کی توقع کی جا رہی ہے، جہاں اس وقت مختلف حصوں میں روزانہ 6 سے 12 گھنٹے تک کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ دوسری جانب ایک اور پیش رفت میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) نے 5 ستمبر کو جاری کردہ اپنا اسپاٹ ایل این جی ٹینڈر منسوخ کر دیا ہے جسے 8 ستمبر کو کھولا جانا تھا۔ تاہم توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر سے اس کھیپ کی محفوظ ترسیل سے عارضی بہتری ضرور آئے گی، مگر آبنائے ہرمز کی صورتحال اور مستقبل میں ممکنہ رکاوٹوں کے باعث پاکستان کی توانائی سلامتی، گیس کی درآمدی لاگت اور بجلی کی مسلسل پیداواری صلاحیت پر مسلسل دباؤ کا خدشہ بدستور موجود رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان
4 October 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ
4 October 2026
کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
4 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب
4 October 2026
ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ
4 October 2026
سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا
4 October 2026
لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر
4 October 2026