انگور کھٹے ہیں؛ریئلٹی شو کو فیک کہنے پر نیہا کا سنیدھی چوہان کو کٹھا میٹھا جواب
Web Desk
10 September 2026
معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے میوزک ریئلٹی شوز کو فیک اور اسکرپٹڈ قرار دینے والی اپنی ساتھی گلوکارہ سنیدھی چوہان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ان تمام تاثرات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب نیہا ککڑ سے ریئلٹی شوز کی شفافیت پر سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ ان پروگراموں میں دکھائے جانے والے جذباتی مناظر اور امیدواروں کی جدوجہد کوئی من گھڑت ڈراما نہیں ہوتی بلکہ ان کے حقیقی جذبات اور مسائل پر مبنی ہوتی ہے۔
نیہا ککڑ نے کہا کہ ان شوز میں شرکت کرنے والے زیادہ تر نوجوان چھوٹے شہروں سے آتے ہیں اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، اس لیے ان کی جدوجہد کو ڈرامائی کہانی کہنا غلط ہے۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر طنزیہ انداز میں کہا کہ ”انگور نہ ملیں تو کھٹے ہیں، جسے انگور نہیں ملتے اسے کھٹے ہی لگتے ہیں۔“ ان کا یہ جملہ بظاہر سنیدھی چوہان کے اس حالیہ بیان کا جواب سمجھا جا رہا ہے جس میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کہا تھا کہ جدید ریئلٹی شوز میں حقیقت سے زیادہ ڈراما دکھایا جاتا ہے۔ اس تنازع کے بعد انڈین شوبز انڈسٹری اور موسیقی کے حلقوں میں ریئلٹی شوز کے معیار اور شفافیت پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
علی حیدرآبادی کیس میں بڑا موڑ: سابقہ اہلیہ کی ظاہر کردہ چوٹیں جعلی نکلیں، ٹک ٹاکر کی ضمانت کنفرم
10 September 2026
مسرت مصباح کے شوہر سے افیئر کا الزام، جیا علی نے خاموشی توڑ دی
9 September 2026
رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
9 September 2026
نورا فتحی کیخلاف 3 کروڑ روپے ہرجانے اور ہتکِ عزت کا دعویٰ
9 September 2026
میشا شفیع کی 50 لاکھ روپے کیش بطور شورٹی جمع کروانے کی درخواست پر نوٹس
8 September 2026
بڑی فتح: ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز والا پہلا پاکستانی گانا بن گیا
8 September 2026
’پولیس انہیں مطلوبہ سیکیورٹی دے ہی دے‘، قتل کی سازش کے الزام پر ثاقب چدھڑ کا طنزیہ جواب
8 September 2026
فی الحال کسی نئے رشتے کیلئے تیار نہیں ہوں: سلمان خان
8 September 2026