رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
Web Desk
9 September 2026
معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی سابقہ اہلیہ ایمان اسد کے ساتھ جاری قانون تنازع کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں آگئے ہیں۔ یوٹیوب پر 9 ملین، انسٹاگرام پر 3 ملین اور ٹک ٹاک پر 1 ملین کے قریب فالوورز رکھنے والے رجب بٹ نے اپنی سابق اہلیہ کو ہتکِ عزت کا نیا قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے۔
ایمان اسد کے قانون مشیر (وکیل) نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ رجب بٹ نے نوٹس میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کی موکلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ویڈیوز، ریلز اور مبینہ ہتک آمیز کمنٹس کے ذریعے انہیں بدنام کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ نوٹس ایمان اسد کی سالگرہ کے موقع پر بھجوایا گیا، جس میں ہتکِ عزت کے ساتھ ساتھ بیٹے کی کسٹڈی کا بھی ذکر شامل ہے۔
دوسری جانب ایمان اسد کے وکیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی نوٹس کے ساتھ الزامات کا کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے نوٹس کا باضابطہ جواب جمع کرا دیا گیا ہے جس میں رجب بٹ سے الزامات کے شواہد مانگے گئے ہیں تاکہ معاملے کا قانون کے مطابق جائز جائزہ لیا جا سکے۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ بظاہر یہ اقدام ان کی موکلہ کو ہراساں کرنے اور ذہنی دباؤ میں لانے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مسرت مصباح کے شوہر سے افیئر کا الزام، جیا علی نے خاموشی توڑ دی
9 September 2026
نورا فتحی کیخلاف 3 کروڑ روپے ہرجانے اور ہتکِ عزت کا دعویٰ
9 September 2026
میشا شفیع کی 50 لاکھ روپے کیش بطور شورٹی جمع کروانے کی درخواست پر نوٹس
8 September 2026
بڑی فتح: ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز والا پہلا پاکستانی گانا بن گیا
8 September 2026
’پولیس انہیں مطلوبہ سیکیورٹی دے ہی دے‘، قتل کی سازش کے الزام پر ثاقب چدھڑ کا طنزیہ جواب
8 September 2026
فی الحال کسی نئے رشتے کیلئے تیار نہیں ہوں: سلمان خان
8 September 2026
’پٹھان ہوں، گولی مارنی ہے تو مار دو‘، شاہ رخ خان کا انڈر ورلڈ ڈونز کو جواب
7 September 2026
کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کا ’ری یونین‘، وجہ 13 سالہ بیٹی بنی
7 September 2026