LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام: ہاؤسنگ فنانسنگ میں اہم پیش رفت، 351 ارب روپے کے قرضے منظور

Web Desk

10 September 2026

اسلام آباد: مشیر وزارتِ خزانہ خرم شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (X) پر جاری ایک بیان میں ‘وزیراعظم اپنا گھر پروگرام’ کے تحت ہاؤسنگ فنانس کے سیکٹر میں ہونے والی نمایاں اور تیز رفتار پیش رفت کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

خرم شہزاد کے مطابق سستے گھروں کی فراہمی کے اس منصوبے کے تحت اب تک مجموعی طور پر 351 ارب 30 کروڑ روپے کی فنانسنگ منظور کی جا چکی ہے، جس کے تحت 60 ہزار 349 کیسز کو باضابطہ منظوری مل چکی ہے۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں ہاؤسنگ فنانس پروگرام کی منظوری کی شرح 38.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ صرف ایک ہفتے کے دوران منظور شدہ فنانسنگ میں 38 ارب 30 کروڑ روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ 12 فیصد سے زائد کی ہفتہ وار نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

  • کیسز کی منظوری اور اجراء: اب تک پروگرام کے تحت 51 ارب 13 کروڑ روپے کے قرضے عملی طور پر جاری کیے جا چکے ہیں، جس سے 9 ہزار 717 خاندان براہِ راست مستفید ہو کر اپنے ذاتی گھر کے مالک بن چکے ہیں۔

  • قرضے کی حد اور حجم: اپنا گھر پروگرام میں فی خاندان اوسط قرضے کا حجم 52 لاکھ 60 ہزار روپے ہے، جبکہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے خاندانوں کو 1 کروڑ روپے تک کا ہاؤسنگ فنانس فراہم کیا جا رہا ہے۔

  • مدت اور رعایت: یہ ہاؤسنگ قرضہ 20 سال تک کی آسان مدت کے لیے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے پہلے 10 سال کے لیے شرحِ سود کو فکسڈ 5 فیصد کی کم ترین اور رعایتی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔