آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ
Web Desk
10 September 2026
کراچی: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس کراچی میں آنکھوں کے امراض کی آگاہی، معائنے اور مفت علاج کے لیے قائم کیے گئے ایک روزہ طبی کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ کیمپ میں گورنر ہاؤس کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی آنکھوں کا بروقت معائنہ اور علاج کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ بروقت تشخیص سے کئی افراد کو بینائی سے محرومی سے بچایا جا سکتا ہے، اور بینائی کی اصل قدر و قیمت وہی لوگ جانتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہیں۔ انہوں نے طبی امراض کی روک تھام اور آگاہی کی ایسی تمام کوششوں کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے مختلف قومی و بین الاقوامی امور پر حکومتِ پاکستان کا موقف بیان کیا: گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرین کے کیمپ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا حق اپنی جگہ، لیکن احتجاج سے عام شہریوں کے لیے پریشانی پیدا نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے عالمی منڈی پر انحصار کرتا ہے، لہذا قیمتوں کے تعین میں بین الاقوامی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سمیت دیگر مالیاتی عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں گورنر سندھ نے انکشاف کیا کہ خطے میں جنگ رکوانے کے لیے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی جانب سے سفارتی سطح پر اہم کوششیں کی جا رہی ہیں، کیونکہ خطے میں امن و استحکام کا قیام ہی پورے عالمی امن کی ضامن ہے۔
متعلقہ عنوانات
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان
4 October 2026
مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر
4 October 2026
پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ
4 October 2026
ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع
4 October 2026
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026
امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی
4 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا
4 October 2026
نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا
4 October 2026