LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین ایرانی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی کے مثبت اثرات ہونگے: رافیل گروسی جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 3 روز میں 27 افراد جاں بحق، 69 زخمی صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعتراف

’پولیس انہیں مطلوبہ سیکیورٹی دے ہی دے‘، قتل کی سازش کے الزام پر ثاقب چدھڑ کا طنزیہ جواب

Web Desk

8 September 2026

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی جانب سے اپنے خلاف لگائے گئے جان سے مارنے کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور “جعلی کہانی” قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں ثاقب چدھڑ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے لکھا، “یہ ایک بالکل جعلی کہانی ہے۔ میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جائے، جس کی انہیں اتنی شدت سے ضرورت ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس عوامی خدمت کے بہت سے کام ہیں اور یہ غیر سنجیدہ معاملہ ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب نے ایک بیان میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے انہیں جانی نقصان پہنچانے کے لیے مبینہ طور پر شوٹرز کا انتظام کر رکھا ہے، جس پر اب لیگی رہنما کی جانب سے باضابطہ وضاحت سامنے آئی ہے۔