LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

Web Desk

10 September 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں آزاد جموں و کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات، جاری منصوبوں کی پیشرفت اور ان پر موثر عملدرآمد کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران آزاد کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر طے شدہ وقت کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات پر غوروخوص کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ زیرِ بحث تمام اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر عملدرآمد شروع کیا جائے کیونکہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری امورِ کشمیر و گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔