ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
Web Desk
10 September 2026
ایران نے امریکہ کی جانب سے ملک کی 27 ایئرلائنز پر عائد کی جانے والی نئی اقتصادی پابندیوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے معاشی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے 8 ستمبر کو ایرانی فضائی شعبے کو نشانہ بناتے ہوئے اس کی باقی ماندہ ایئرلائنز پر بھی سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
ایرانی سفیر اور مندوب غلام حسین درزی نے امریکی کارروائی کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور شہری تحفظ کے معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
ایرانی مندوب غلام حسین درزی کا موقف:
-
اجتماعی سزا کا الزام: ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکہ ایرانی شہریوں کو اجتماعی سزا دے رہا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کے یکسر منافی ہے۔
-
معاشی دہشت گردی: انہوں نے واضح کیا کہ امریکی معاشی دہشت گردی نہ صرف ایران بلکہ عالمی معیشت اور دنیا بھر کی خودمختاری کے لیے ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔
-
امریکی پالیسی کی ناکامی: غلام حسین درزی نے عزم ظاہر کیا کہ امریکہ کی یہ ناکام معاشی پالیسیاں بالآخر اس کی سیاسی و معاشی شکست پر منتج ہوں گی اور اس سے ایرانی عوام میں امریکہ مخالف جذبات مزید شدید ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ
10 September 2026
مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک
10 September 2026
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
10 September 2026
سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
10 September 2026
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
10 September 2026
آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ
10 September 2026
لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا
10 September 2026
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت
10 September 2026