LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے: فلسطینی صدر پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے بلوچستان میں گیس کی فراہمی معطل، بولان میں پائپ لائن دھماکے سے متاثر پاکستان کی بڑی جیت، چاول برآمدگی کیس میں بھارت کی اپیل خارج یمنی حوثیوں کا سعودی عرب سے جارحیت روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمراء میں سمر کیمپ کی نمائش کا افتتاح کردیا

Web Desk

12 August 2026

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمراء میں سمر کیمپ کے تحت منعقدہ نوجوان فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس نمائش میں 40 نوجوان آرٹسٹوں کے تخلیق کردہ 85 خوبصورت فن پارے پیش کیے گئے، جن میں ڈرائنگ، پینٹنگ، خطاطی اور دیگر مختلف میڈیمز میں تیار کردہ کام شامل ہے۔ نمائش کی ایک خاص پیش کش وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پورٹریٹ تھا، جسے نوجوان فنکاروں نے اپنی فنی مہارت اور تخلیقی وژن سے تیار کر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنایا۔

افتتاحی تقریب کے دوران عظمیٰ بخاری نے نوجوان آرٹسٹوں کے کام کی شدید پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تخلیقی صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں اور یہی نوجوان آگے چل کر مستقبل کے نامور سٹار آرٹسٹ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت الحمراء نئی نسل کو اپنے فن کے اظہار کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے اور حکومت پنجاب فن و ثقافت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ تقریب میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سید طاہر رضا ہمدانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء محمد نواز گوندل بھی موجود تھے۔ عظمیٰ بخاری نے کلاس ٹیچرز عثمان خالد اور فاطمہ خان کی کاوشوں کو سراہا اور سمر کیمپ کے تمام شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔