اجے دیوگن بنیں گے ’کرائم پٹرول‘ کے نئے میزبان، شو کا نیا سیزن کب شروع ہو گا؟
Web Desk
12 August 2026
بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اب بھارت کے مقبول ترین کرائم شو ’کرائم پٹرول‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔ ان کی میزبانی میں شو کا یہ نیا سیزن 31 اگست 2026ء سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں ملک بھر کو جھنجھوڑ دینے والے حقیقی واقعات پر مبنی اہم کیسز ناظرین کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔
شو کے حال ہی میں جاری کیے گئے پرومو میں اجے دیوگن اپنی سنجیدہ اور پُراثر آواز میں ناظرین سے مخاطب ہوتے دکھائی دیے، جہاں انہوں نے لوگوں کو خوف میں مبتلا ہونے کے بجائے اپنے اردگرد کے حالات اور لوگوں کے حوالے سے زیادہ محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اجے دیوگن نے اس شو کا حصہ بننے کو اپنے مداحوں اور ناظرین کے لیے ایک بڑی ذمہ داری قرار دیا ہے۔ ‘کرائم پٹرول’ کا یہ سیزن پیر 31 اگست 2026ء کو رات 10:30 بجے سے بھارتی ٹی وی چینلز پر باقاعدہ نشر کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026