سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے: فلسطینی صدر
Web Desk
13 August 2026
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، خصوصاً سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے تاریخی ‘مکہ دفاعی معاہدے’ (Mecca Joint Defence Agreement) پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے ترکیہ کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے مسلسل سیاسی و سفارتی حمایت اور غزہ کے مظلومین کے لیے انسانی و طبی امداد کی مسلسل فراہمی پر صدر اردوان اور ترکیہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ‘مکہ دفاعی معاہدہ’ علاقائی سلامتی، باہمی دفاع اور استحکام کے لیے انتہائی اہم اور خوش آئند پیش رفت ہے۔ محمود عباس نے مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں جاری غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ “غزہ فلسطینی ریاست کا ایک ناقابلِ تقسیم حصہ ہے اور غزہ کے بغیر کوئی آزاد فلسطینی ریاست وجود میں نہیں آ سکتی۔”
اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ ترکیہ ہر عالمی و علاقائی فورم پر فلسطینی عوام کے جائز حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پائیدار اور جامع تعمیرِ نو فوری طور پر شروع کرنے کے لیے پہلے علاقے میں سازگار حالات کا پیدا ہونا اور پائیدار امن کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں قیامِ امن کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیز کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی
13 August 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا
13 August 2026
اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ
13 August 2026
اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا
13 August 2026