’وہ تو بہن سمجھ کر جواب دیتے تھے‘، ڈاکٹر نبیحہ نے شوہر کو کلین چٹ دے کر ملبہ ’دوسری لڑکیوں‘ پر گرا دیا
Web Desk
12 August 2026
معروف سوشل میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیحہ اور ان کے شوہر حارث کھوکھر کے درمیان طلاق کی دو مرتبہ شروع ہونے والی کارروائی کے باوجود دونوں اب بھی ایک ساتھ ہیں اور حال ہی میں مری میں چھٹیاں مناتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ تنازعات اور علیحدگی کی خبروں کے بعد ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے سابقہ موقف پر نئی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اصل میں دوسری لڑکیوں کی غلطی تھی جو جان بوجھ کر حارث کو میسجز کرتی تھیں تاکہ وہ سڑیں اور جلیں۔ انہوں نے حارث پر سوال اٹھایا کہ وہ ان لڑکیوں کو جواب ہی کیوں دیتے تھے، جس پر حارث کا کہنا تھا کہ صحافی لڑکیاں ان سے ان کے خراب تعلقات کے بارے میں جاننا چاہتی تھیں اور وہ انہیں بہن سمجھ کر جواب دے رہے تھے۔ حارث کے اس جواب پر ڈاکٹر نبیحہ نے تسلیم کیا کہ اگر ایسا ہے تو حارث کی کوئی غلطی نہیں اور حارث نے خود کو سدھارنے کا وعدہ کیا ہے جو ان کے لیے کافی ہے۔
ڈاکٹر نبیحہ نے مزید انکشاف کیا کہ دونوں کی علیحدگی اور تنازع کے دوران انہیں مختلف نمبرز سے میسجز اور حارث پر چیٹنگ کے الزامات پر مبنی جعلی اے آئی (AI) ویڈیوز بھیجی گئیں جن میں حارث کو غلط حرکات کرتے دکھایا گیا تھا، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی تھی۔ دونوں جانب سے اس نئی وضاحت اور صلح نامے کی خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ نے کچھ عرصے قبل اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تھی تاہم ان کی ازدواجی زندگی مسلسل خبروں اور تنازعات کا شکار رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026