منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
Web Desk
13 August 2026
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت (جنوبی) نے تھانہ گزری میں درج منشیات کے ایک مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کر لی ہے اور انہیں کیس سے بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
عدالت میں ملزمہ کی وکیل انعم کوثر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کے خلاف سال 2021ء میں تھانہ گزری میں منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں وہ مفرور چلی آ رہی تھیں۔ وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو کسی براہِ راست ثبوت کے بغیر صرف شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، جبکہ کیس کے دیگر دو اہم شریک ملزمان علی اور فہمیدہ کو عدالت سال 2024ء میں پہلے ہی بری کر چکی ہے۔ صفائی کے وکلاء کے مطابق بنیادی ملزمان کے بری ہونے کے بعد اب انمول عرف پنکی کو اس مقدمے میں سزا ملنے کا کوئی قانونی جواز یا امکان باقی نہیں رہتا۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمہ کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں
9 October 2026
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی
9 October 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور
9 October 2026
امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان
9 October 2026
سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
9 October 2026
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ
9 October 2026
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی
9 October 2026