منفرد آواز کی مالک پاکستانی پاپ کوئین نازیہ حسن کو دنیا چھوڑے 26 برس بیت گئے
Web Desk
12 August 2026
پاکستان میں شعبہ موسیقی کو ایک نیا موڑ دینے والی اور منفرد اندازِ گلوکاری کی مالک پاپ کوئین نازیہ حسن کی 26 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ 3 اپریل 1965ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن نے انتہائی کم عمری میں اپنی سریلی آواز اور اچھوتے انداز سے گلوکاری کی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جو کم ہی فنکاروں کے حصے میں آتا ہے۔
نازیہ حسن کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والا پہلا گانا ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ تھا، جس نے برصغیر کے موسیقی کے منظر نامے کو بدل کر رکھ دیا۔ انہوں نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی اور ایشیائی موسیقی میں مغربی پاپ کلچر متعارف کرایا۔ ان کا پہلا میوزک البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ دنیا بھر کے 14 سے زائد ممالک میں ریلیز ہوا اور اپنے وقت کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ایشین پاپ البم بن گیا۔
انگریزی البم ’’ڈریمر دیوانے‘‘ کے ذریعے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی اس ورسٹائل گلوکارہ کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر سمیت متعدد ملکی و بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ نازیہ حسن 13 اگست 2000ء کو صرف 35 برس کی عمر میں لندن میں پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث اس فانی دنیا سے کوچ کر گئی تھیں، تاہم ان کے گائے ہوئے نغمے آج بھی دنیا بھر میں اردو موسیقی کے شائقین کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026