فضا علی کی اداکارہ نمرہ خان کے شوہر پر کڑی تنقید
Web Desk
13 August 2026
پاکستانی اداکارہ، میزبان اور ماڈل فضا علی نے اداکارہ نمرہ خان کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ معاملے پر نمرہ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کے شوہر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نمرہ خان کی دوسری شادی کے کچھ ہی عرصے بعد دونوں کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے، جس کے بعد مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پوسٹس کا سلسلہ شروع ہوا اور نمرہ کے شوہر نے ’Good Riddance‘ کا جملہ بھی استعمال کیا۔
اس افسوسناک صورتحال پر فضا علی نے نمرہ خان سے کھل کر اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ رشتے ختم ہونا اور راستے الگ ہونا زندگی کا حصہ ہے، لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ انسان اس عورت کی عزت اور وقار کو پامال کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے شخص کا یہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے جس نے کچھ عرصہ قبل ہی نمرہ کو اپنی شریکِ حیات بنایا تھا۔ فضا علی نے نمرہ کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا: “نمرہ! اپنا سر ہمیشہ بلند رکھنا، کسی ایک کے زندگی سے چلے جانے سے تمہاری اہمیت اور قدر کم نہیں ہو جاتی۔” اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی فضا علی کے مؤقف کو سراہا جا رہا ہے اور ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026