کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
Web Desk
13 August 2026
آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان ایس ایس پی خاور علی شوکت نے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ راولاکوٹ میں ہائی وے پولیس کے 8 اہلکاروں کو اغوا کر کے ان پر تشدد کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ مغوی پولیس اہلکاروں کو فوراً رہا کیا جائے، اور اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔
ایس ایس پی خاور علی شوکت کا کہنا تھا کہ پرتشدد کارروائیاں اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے، اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ریاست مسلسل صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، لیکن اس تحمل کو ریاست کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پولیس ترجمان نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں پرتشدد یا غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے روکیں تاکہ خطے میں قانون کی عملداری اور امن و امان بحال رہے
متعلقہ عنوانات
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں
9 October 2026
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی
9 October 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور
9 October 2026
امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان
9 October 2026
سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
9 October 2026
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ
9 October 2026
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی
9 October 2026