ٹام کروز کو مجھ پر کرش ہے، ملیکہ شراوت کا دعویٰ
Web Desk
12 August 2026
بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت ان دنوں اپنے نڈر انداز اور آنے والے ریئلٹی شو ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘ میں اپنی موجودگی کے باعث سوشل میڈیا اور خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ شو کی ایک پرومو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ نے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز سے متعلق ایک سنسنی خیز اور غیر متوقع دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے شریک امیدوار اور معروف کامیڈین آدتیہ کُلاشریشٹھ (کُلّو) نے ملیکہ شراوت سے سوال کیا کہ “کیا آپ کو کبھی کسی پر کرش ہوا ہے یا ہمیشہ لوگوں کو ہی آپ پر کرش ہوتا ہے؟” اس پر ملیکہ نے اپنے روایتی پر اعتماد انداز میں جواب دیا کہ “مجھے کسی پر نہیں ہوتا، سب کو ہی مجھ پر کرش ہوتا ہے۔ آج کل تو ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو بھی مجھ پر کرش ہوا ہوا ہے۔”
اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ٹام کروز کے ساتھ کی گئی پارٹیوں کی کچھ ویڈیوز بھی موجود ہیں جو وہ دکھا سکتی تھیں، لیکن شو کے قواعد کی وجہ سے ان کے پاس موبائل فون موجود نہیں ہے۔ انہوں نے ‘مشن امپوسیبل’ کے اسٹار ٹام کروز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار شخصیت اور بہترین اداکار قرار دیا۔ اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026