LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے: فلسطینی صدر پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے بلوچستان میں گیس کی فراہمی معطل، بولان میں پائپ لائن دھماکے سے متاثر پاکستان کی بڑی جیت، چاول برآمدگی کیس میں بھارت کی اپیل خارج یمنی حوثیوں کا سعودی عرب سے جارحیت روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان

Web Desk

13 August 2026

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر معاشی بوجھ میں مزید اضافے کا امکان ہے، جہاں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی مسلسل تین ماہ تک مہنگی کی جا سکتی ہے۔ نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (Quarterly Adjustment) کی مد میں فی یونٹ بجلی میں فی ماہ تقریباً 1 روپیہ 34 پیسے تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر نیپرا نے باضابطہ سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کی مکمل اور تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگر نیپرا اس درخواست کی منظوری دے دیتا ہے تو اس فیصلے کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین پر تقریباً 34 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔