اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ
Web Desk
13 August 2026
وفاقی حکومت کی سفارش پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے منظوری کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں، جوڈیشل الاؤنسز اور دیگر مراعات میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں اور مراعات وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے برابر کر دی گئی ہیں، جبکہ ہائیکورٹ کے ججز کی بنیادی تنخواہوں میں بھی اضافہ شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز کے لیے تنخواہوں میں اس اضافے کا اطلاق 10 دسمبر 2025ء سے ہوگا اور ججز کو سابقہ مدت کے بقایا جات (Arrears) بھی ادا کیے جائیں گے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ بنیادی تنخواہ بڑھا کر 15 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی بنیادی تنخواہ 11 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ ججز کا ماہانہ جوڈیشل الاؤنس بھی 11 لاکھ 61 ہزار سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، جس سے الاؤنس میں تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ میڈیکل الاؤنس بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026ء سے ہوگا، جس کے تحت ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ 12 لاکھ 54 ہزار روپے اور دیگر ججز کی تنخواہ 10 لاکھ 95 ہزار سے بڑھا کر 12 لاکھ 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پنشن مراعات میں ترامیم کے ساتھ دو سال سے زائد عرصہ چیف جسٹس رہنے والے ججوں کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری گاڑی رعایتی قیمت پر خریدنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: محسن نقوی
10 October 2026
بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ وزیراعظم سے گفتگو اور خیبر پختونخوا صورتحال پر تبادلہ خیال
10 October 2026
وزیراعظم اور مولانا ملاقات، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اختلافات سامنے آگئے
10 October 2026
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت
10 October 2026
اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
10 October 2026
ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ
10 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
10 October 2026
خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
10 October 2026