کوئٹہ میں 22 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی
Web Desk
8 December 2025
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہر میں 22 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے شہر بھر میں متعدد پابندیوں کا اعلان کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر پابندی عائد ہوگی، تاہم خواتین اور بچوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال بھی مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، چار سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیاں اور دھرنے بھی منعقد نہیں کیے جاسکیں گے۔ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے کے لیے ماسک یا مفلر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ تیزاب اور دھماکہ خیز مواد کی نقل و حمل سختی سے ممنوع قرار دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے پولیس، لیویز اور ایف سی کو سخت کارروائی کے اختیارات دے دیے گئے ہیں، اور خلاف ورزی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کو پابندیوں سے متعلق روزانہ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وزیر خارجہ آج عمان کا دورہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے
11 July 2026
پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور
11 July 2026
اسلام آباد: جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کرنیوالا گریڈ 19 کا افسر برطرف، تمام مراعات واپس کرنے کا حکم
10 July 2026
امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا
10 July 2026
کراچی: شاہ لطیف میں 2 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
10 July 2026
حیدرآباد: کینٹ قبرستان کے قریب ڈکیتوں سے مبینہ پولیس مقابلہ، 2 مسلح ڈاکو ہلاک
10 July 2026
ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور، امریکی نیوز ویب سائٹ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
10 July 2026
امریکا کیساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا، باقر قالیباف
10 July 2026