پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک، 2050 تک آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ
Web Desk
10 July 2026
پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اضافے کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو 2050 تک ملک کی آبادی 40 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ ملک میں آبادی کی سالانہ شرح نمو 2.5 فیصد اور ایک خاتون کے اوسط بچوں کی تعداد 3.6 ہے، جس سے بنیادی سہولتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں اضافے کی شرح کو 1.2 فیصد اور شرح پیدائش کو 2 سے کم پر لانا ناگزیر ہے، کیونکہ ہر سال 11 ہزار مائیں دورانِ زچگی جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مانع حمل ادویات پر عائد ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے تاکہ یہ عوام کو سستے داموں مل سکیں۔ وفاقی وزیر نے این ایف سی (NFC) ایوارڈ کے فارمولے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی 82 فیصد تقسیم آبادی کی بنیاد پر ہوتی ہے، تو کوئی بھی صوبہ اپنی آبادی کم کر کے اپنے پیسے کیوں کم کرے گا؟
رپورٹ کے مطابق ملک کی نصف آبادی طبی سہولتوں سے محروم، 16 فیصد غذائی قلت کا شکار اور ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ماہرین کے مطابق 2050 تک بڑھتی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید 66 ہزار نئے اسکولوں، 6 لاکھ 79 ہزار اساتذہ، ساڑھے 6 کروڑ ملازمتوں اور 2 لاکھ سے زائد اضافی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ضرورت ہو گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026
حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
16 August 2026
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026