امریکا کیساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا، باقر قالیباف
Web Desk
10 July 2026
ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کے لیے جنگ کا خاتمہ ترجیح ہونا چاہیے، تاہم سب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ امریکہ کے ساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی (IRIB) کے مطابق، انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران نے اپنے ملک کے دفاع کی تیاری کبھی نہیں روکی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ حالیہ معاہدے سے پیچھے ہٹا تو ایران ہر قسم کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران کو امریکہ پر کسی قسم کا اعتماد نہیں ہے اور مذاکرات کے دوران بھی امریکی نائب صدر کو واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ ہمیں واشنگٹن پر بالکل بھروسہ نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران اور امریکہ کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت طے پائی تھی جس میں آبنائے ہرمز کو کھولنے، پابندیوں میں نرمی اور جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے ایران کی درخواست پر مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم انہوں نے دوٹوک انداز میں ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اب مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور اسے بحال نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق
15 August 2026
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
15 August 2026
آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید
15 August 2026
امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
15 August 2026
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
15 August 2026
ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز
15 August 2026
سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
15 August 2026