ترکیہ نے نیتن یاہو حکومت کو بین الاقوامی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا
Web Desk
10 July 2026
ترکیہ نے نیتن یاہو حکومت کو خطے اور خود اسرائیل کے لیے ایک سنگین بوجھ قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ اسرائیلی حکومت عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی بخوبی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حماس، حزب اللہ اور ایران کے خلاف جنگ کے بعد اب نیتن یاہو کو اپنی بقا کے لیے ایک اور نئے دشمن کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ نیتن یاہو اینڈ کمپنی اب ترکیہ کو اپنا دشمن بنانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے۔ ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل میں جب بھی انتخابات قریب آتے ہیں، نیتن یاہو اور ان کے سیاسی ساتھیوں کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے کسی نہ کسی نئے دشمن کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا
10 July 2026
ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور، امریکی نیوز ویب سائٹ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
10 July 2026
امریکا کیساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا، باقر قالیباف
10 July 2026
پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک، 2050 تک آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ
10 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے رابطہ، حملوں کے تناظر میں عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
10 July 2026
میرا قتل ہوا تو ایران پر غیرمعمولی بمباری کی جائے گی۔ ٹرمپ
10 July 2026
چین کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ
10 July 2026
امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
10 July 2026