LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی

میرا قتل ہوا تو ایران پر غیرمعمولی بمباری کی جائے گی۔ ٹرمپ

Web Desk

10 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا نام کافی عرصے سے ایران کی ہٹ لسٹ پر موجود ہے اور انہوں نے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ اگر انہیں قتل کیا گیا تو ایران پر غیرمعمولی بمباری کی جائے۔ ’نیویارک پوسٹ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا۔ دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر امریکہ اور اسرائیل سے شدید انتقام لینے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ کبھی تاریخ سے مٹایا نہیں جا سکتا۔ اسی دوران امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ ایسی خفیہ انٹیلی جنس معلومات شیئر کی ہیں جن کے مطابق ایران نے صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی نئی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے، جس سے دونوں ممالک میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ نے آبنائے ہرمز میں فوجی مہم تیز کر دی ہے اور صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر صدارتی طیارے ’ایئرفورس ون‘ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران والے قابو سے باہر ہو چکے ہیں لیکن وہ شدت سے کوئی نئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔