اسلام آباد: جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کرنیوالا گریڈ 19 کا افسر برطرف، تمام مراعات واپس کرنے کا حکم
Web Desk
10 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے گریڈ 19 کے افسر وسیم افضل وڑائچ کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کرتے ہوئے انہیں نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ یکم جولائی 2026 کو جاری ہونے والے عدالتی فیصلے کے مطابق، وسیم افضل وڑائچ کو فراڈ اور جعلسازی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ ان کی بی اے اور ایم بی اے کی اسناد دھوکہ دہی سے حاصل کی گئی تھیں۔ عدالت نے ملزم کو ملازمت کے دوران وصول کردہ تمام مراعات اور تنخواہیں واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے (FIA) کو ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق، وسیم افضل نے 1993 میں جعلی ڈگری پر ایس ایم ای (SME) بینک میں نوکری حاصل کی تھی اور 2009 میں گولڈن ہینڈ شیک لے کر الگ ہو گئے، جس کے بعد انہوں نے 2011 میں اسی جعلی بنیاد پر وزارتِ محنت و افرادی قوت میں گریڈ 19 کی اسامی حاصل کی۔
عدالتِ عالیہ کے اس فیصلے کی روشنی میں وزارتِ اوورسیز پاکستانیز نے وسیم افضل کی برطرفی اور مراعات کی واپسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے ایف آئی اے کو فوجداری کارروائی کے لیے لکھ دیا ہے
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026
پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال
20 August 2026
وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
20 August 2026
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026