چین کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ
Web Desk
10 July 2026
چین نے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نائب مستقل مندوب سن لی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین جنگ بندی کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ دونوں فریقین نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ (Islamabad MoU) پر دستخط کر رکھے ہیں۔ چینی مندوب نے یاد دہانی کرائی کہ اس تاریخی یادداشت کے تحت امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کا باقاعدہ عہد کیا تھا، لہٰذا اب دونوں ممالک کو اس معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔ سن لی نے مزید کہا کہ ایران پر عائد یکطرفہ اقتصادی پابندیاں ختم ہونی چاہییں اور عالمی سطح پر درست و غلط کے واضح اصولوں کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کے اپنے عزم پر قائم رہے،
تاہم تہران کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین مسائل کے پرامن حل کے لیے ہمیشہ ایک غیر جانبدار اور مستقل موقف پر قائم ہے اور بیجنگ اس تنازع کے سفارتی حل کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026