LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا نیویارک: کوئینز بورو ہال میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، کمیونٹی رہنماؤں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ بھارتی یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت، فورسز کی بھاری نفری تعینات یمن کی موکا بندرگاہ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، 4 افراد جاں بحق

وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے رابطہ، حملوں کے تناظر میں عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

Web Desk

10 July 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس کے دوران خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے حالیہ حملوں کے تناظر میں قطری عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور زور دیا کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے ہر ممکن گریز کریں۔ شہباز شریف نے خطے میں امن کی کوششوں کے لیے مستقل اور غیر متزلزل حمایت پر امیرِ قطر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امیرِ قطر نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے امنِ عالم کے قیام کے لیے قائدانہ کردار کو سراہا اور اس سلسلے میں قطر کی جانب سے مسلسل حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی روابط اور بامعنی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔