LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا نیویارک: کوئینز بورو ہال میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، کمیونٹی رہنماؤں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ بھارتی یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت، فورسز کی بھاری نفری تعینات یمن کی موکا بندرگاہ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، 4 افراد جاں بحق ترکیہ کا امریکہ سے اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مجبور کرنے کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور، امریکی نیوز ویب سائٹ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

Web Desk

10 July 2026

امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ شدید کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس کے سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دو روز تک جاری رہنے والے حملوں کا سلسلہ فی الحال تھم گیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر، پاکستان، مصر اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام نے امریکی اور ایرانی حکام سے اہم ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری شدید تناؤ کو کم کیا جا سکے۔ ثالثی کے عمل میں شامل معتبر ذرائع کے مطابق، ان مختلف ممالک کی مشترکہ سفارتی کوششوں کا بنیادی مقصد امریکہ اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی حتمی تاریخ طے کرنا ہے، تاکہ اس سنگین تنازع کا پرامن حل بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جا سکے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر موجودہ پسِ پردہ سفارتی کوششیں کامیاب رہیں تو دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا مرحلہ آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہو جائے گا۔