شہر قائد میں افغانیوں کو غیر قانونی قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے والا نیٹ ورک پکڑا گیا
Web Desk
10 July 2026
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ (CNIC) بنا کر دینے والے ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے ایک حساس ادارے کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کو پکڑا ہے اور غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ بنوانے اور انہیں پاکستانی خاندانوں کے خاندانی شجرے (فیملی ٹری) میں شامل کرنے والے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، اس گروہ نے اب تک 40 سے زائد افغان باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنا کر دیے ہیں اور ملزمان فی شناختی کارڈ ساڑھے 9 لاکھ روپے رشوت وصول کرتے تھے۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اہم دستاویزات تحویل میں لے لی گئی ہیں، جبکہ اس نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جن کے نیٹ ورکس کراچی سمیت لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں بھی پھیلے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026
حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
16 August 2026
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026