ایرانی وزیر خارجہ آج عمان کا دورہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے
Web Desk
11 July 2026
یران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی آج عمان کا ایک اہم سفارتی دورہ کریں گے، جہاں وہ خطے کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی حالیہ صورتِ حال پر عمان کی اعلیٰ قیادت سے گفتگو کریں گے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ (IRNA) کے مطابق، اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے حکام علاقائی سلامتی، بحری گزرگاہوں کی حفاظت اور آبنائے ہرمز میں پیش آنے والی حالیہ پیش رفت پر تفصیلی مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی بین الاقوامی ترسیل کے لیے دنیا کا نہایت اہم ترین سمندری راستہ تصور کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہاں پیدا ہونے والی کشیدگی پر عالمی برادری کی بھی گہری نظر ہے۔ خطے کی موجودہ نازک صورتحال کے تناظر میں ایران اور عمان کے درمیان اس ملاقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق
15 August 2026
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
15 August 2026
آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید
15 August 2026
امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
15 August 2026
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
15 August 2026
ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز
15 August 2026
سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
15 August 2026