ایران ظلم، دباؤ یا دھمکیوں کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا: باقر قالیباف
Web Desk
10 July 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ ایران نے کبھی بھی جنگ کی خواہش نہیں رکھی، تاہم وہ ظلم، دباؤ یا کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مذاکرات کے دوران امریکی نائب صدر کو واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ ایران کو امریکہ پر بالکل اعتماد نہیں ہے۔ ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ دنیا کو یہ حقیقت سمجھ لینی چاہیے کہ ایران کے ہتھیار ڈالنے یا سرِ تسلیم خم کرنے سے تنازعات ختم نہیں ہوں گے، اور اگر امریکہ نے کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ایران اپنے مکمل دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ باقر قالیباف نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کے ساتھ مؤثر مذاکرات صرف وہی فریق کر سکتا ہے جو اپنی دفاعی صلاحیت اور جنگ کی بھرپور تیاری رکھتا ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر ممالک جنگ کے خاتمے اور سفارتی حل کو ہی ترجیح دیتے ہیں لیکن پائیدار امن ہمیشہ باہمی احترام اور وعدوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026
حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
16 August 2026
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026