امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا
Web Desk
10 July 2026
ایران نے امریکہ سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کے بیان کی باقاعدہ تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ تہران نے واشنگٹن سے مذاکرات کی کوئی باضابطہ درخواست نہیں کی، بلکہ انہوں نے صرف قطری ثالثوں کے دورۂ ایران کو قبول کیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ اور ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق، ترجمان نے امریکہ کو سخت لہجے میں خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن نے حالیہ مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کی، تو ایران کی جانب سے بھی باہمی اور متناسب کارروائی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے ان سے مذاکرات کی درخواست کی ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے، تاہم انہوں نے دوٹوک انداز میں یہ بھی کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔ ایران کے اس تازہ ترین بیان نے ٹرمپ کے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026