بلاول بھٹو سے پنجاب میں 15 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے 70 سے زائد پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
Web Desk
8 December 2025
لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب بھر میں 15 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے 70 سے زائد پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں متوقع بلدیاتی انتخابات سمیت مختلف سیاسی امور اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے درمیان پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر نظریاتی سیاسی جماعتیں آگے آئیں تو اس سے ملک اور عوام دونوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت کی بنیاد پر اقتدار میں آنا چاہتی ہے، ہمیں اقتدار حاصل کرنے کا کوئی اور طریقہ قبول نہیں۔ ایک سیاسی جماعت نے قومی اداروں کو نشانہ بنانے کو اپنا معمول بنا لیا ہے، جبکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی سیاست سیاسی دائرے تک محدود رکھنی چاہیے، اس طرح انہیں بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی دوسروں کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب افغانستان اور بھارت کی سرحدوں پر خطرات موجود ہیں اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، غیر سیاسی انداز میں فوج کو نشانہ بنانے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا
متعلقہ عنوانات
ایرانی وزیر خارجہ آج عمان کا دورہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے
11 July 2026
پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور
11 July 2026
اسلام آباد: جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کرنیوالا گریڈ 19 کا افسر برطرف، تمام مراعات واپس کرنے کا حکم
10 July 2026
امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا
10 July 2026
کراچی: شاہ لطیف میں 2 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
10 July 2026
حیدرآباد: کینٹ قبرستان کے قریب ڈکیتوں سے مبینہ پولیس مقابلہ، 2 مسلح ڈاکو ہلاک
10 July 2026
ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور، امریکی نیوز ویب سائٹ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
10 July 2026
امریکا کیساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا، باقر قالیباف
10 July 2026