LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

ایران امریکا کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی شدید مندی ریکارڈ

Web Desk

14 July 2026

پاکستان اسٹاک مارکیٹ (PSX) میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی کی لہر برقرار رہی، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس کو تاریخی گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز ہی سے انڈیکس شدید دباؤ کا شکار رہا اور ایک وقت میں 5,312 پوائنٹس گر گیا، جبکہ کاروبار کے اختتام پر مجموعی طور پر 6,408 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی کے ساتھ کے ایس ای (KSE-100) انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی انڈیکس 2,314 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 79 ہزار 927 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل سے متعلق پیدا ہونے والے خدشات اور عالمی توانائی کی سپلائی کو لاحق خطرات نے مقامی و عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں پینک سیلنگ دیکھنے میں آئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا دارومدار خلیجی خطے کی صورتحال پر رہے گا۔