عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
Web Desk
11 July 2026
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک دن کی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھنے سے نئی عالمی قیمت 4 ہزار 111 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں تیزی کے زیرِ اثر ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، جہاں فی تولہ چاندی 30 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 462 روپے اور فی 10 گرام چاندی 26 روپے بڑھ کر 5 ہزار 540 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
10 July 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ؛ عالمی منڈی میں مندی کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا
10 July 2026
بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026