کراچی صرافہ مارکیٹ؛ عالمی منڈی میں مندی کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا
Web Desk
10 July 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ قیمت کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1200 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں یہ گراوٹ عالمی مارکیٹ میں کاروباری مندی کے باعث ہوئی، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالرز کی نمایاں کمی کے ساتھ 4100 ڈالرز پر بند ہوا۔ دوسری جانب، سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں چاندی کی فی تولہ قیمت 11 روپے بڑھ کر 6432 روپے ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
10 July 2026
بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
9 July 2026
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026