ملک بھر میں سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
Web Desk
7 July 2026
ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2,500 روپے کی بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے پر آگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2,143 روپے کم ہوکر 3… لاکھ 72 ہزار 887 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح، 24 قیراط فی تولہ چاندی کے دام بھی 120 روپے گھٹ کر 6 ہزار 559 روپے کی سطح پر آگئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 125 ڈالر پر بند ہوا۔ صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی مارکیٹ میں گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 4 ہزار 900 روپے کی بھاری کمی واقع ہو چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026