LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

اپر چترال میں گلیشیائی پگھلاؤ سے سیلاب آنے کے سبب واحد رابطہ پل بہہ گیا، زمینی رابطہ منقطع

Web Desk

5 July 2026

اپر چترال میں گلیشیائی پگھلاؤ (جی ایل او ایف) کے باعث ندی نالوں میں اچانک شدید طغیانی آ گئی ہے، جس سے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، یارخون کے علاقے بانگ گول میں اچانک آنے والے سیلاب کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس نے رہائشی گھروں، باغات اور زرعی املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ سیلاب کے تیز بہاؤ کے باعث بانگ نالہ پر قائم واحد اہم رابطہ پل بھی دریا برد ہو گیا، جس کے نتیجے میں یارخون ویلی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ پل بہہ جانے سے یارخون کی تقریباً 50 ہزار سے زائد کی آبادی کا ضلعی ہیڈکوارٹر سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مستوج اور بروغل روڈ بھی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہو چکی ہے، جس سے دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو شدید سفری اور غذائی مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ علاقے کے عوام نے حکومتِ خیبر پختونخوا، ضلعی انتظامیہ اور فلاحی تنظیموں سے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے، متبادل راستوں کی بحالی اور متاثرین کے لیے خوراک و ادویات کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔