مؤثر سفارتکاری اور امن سے پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط ہوا: فیصل کریم کنڈی
Web Desk
5 July 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مؤثر سفارتکاری اور امن کی بدولت پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط ہوا ہے، اور دنیا آج پاکستان کو امن کا داعی اور ضامن تسلیم کر رہی ہے۔
بونیر میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعے کی آڑ میں پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دلوانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوئی، جبکہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر اپنی دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے جنگ بندی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا اور پاکستان نے عالمی امن کے فروغ کے لیے مؤثر سفارتی کردار ادا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج امریکا، چین، روس اور عرب ممالک پاکستان کے مثبت کردار کو سراہ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، شہید بینظیر بھٹو نے میزائل پروگرام کو آگے بڑھایا، جبکہ صدر آصف علی زرداری جے ایف-17 تھنڈر ٹیکنالوجی پاکستان لائے۔ فیلڈ مارشل، وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بھی قومی مفادات کے تحفظ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے بعد دنیا سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کا رخ کرے گی۔ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل، سیاحت، تیل، گیس اور معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے اور اس کی ترقی کے لیے امن کا قیام ناگزیر ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ وفاق کے ساتھ مل کر صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ پارٹی ورکرز کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، اور انہوں نے کامیاب پارٹی کنونشن کے انعقاد پر ضلعی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026