LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال

بہاولپور میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، خاتون شدید زخمی

Web Desk

5 July 2026

ہیڈ راجکاں روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونے والے ہولناک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ مبینہ طور پر دونوں موٹر سائیکلوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں توازن برقرار نہ رہنے کی وجہ سے دونوں گاڑیاں آمنے سامنے سے انتہائی قوت کے ساتھ ٹکرا گئیں۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دو افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور شدید زخمی خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔