LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم پیش رفت، سوا دو لاکھ سے زائد افراد کی آن لائن حج رجسٹریشن

Web Desk

5 July 2026

ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت حج رجسٹریشن کے عمل میں ایک بڑی اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں صرف دو ہفتوں کے دوران 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد نے گھر بیٹھے آن لائن حج رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 سے 2030 تک کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل تاحال کامیابی سے جاری ہے۔ پہلے 14 روز کے دوران عازمین نے نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ “پاک حج ایپ” اور آن لائن پورٹل کے ذریعے چند منٹوں میں اپنا اندراج مکمل کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق، اب تک 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد عازمین نے سرکاری حج اسکیم جبکہ 58 ہزار سے زائد افراد نے نجی حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔

صوبائی ترتیب کے لحاظ سے پنجاب سے 1 لاکھ 8 ہزار، سندھ سے 71 ہزار اور خیبر پختونخوا سے 33 ہزار عازمین نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ رجسٹرڈ ہونے والے عازمین میں 1 لاکھ 36 ہزار مرد اور 96 ہزار خواتین شامل ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ نئی ہدایات جاری ہونے تک یہ آن لائن رجسٹریشن بلا تعطل جاری رہے گی، اور خواہشمند عازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آخری دنوں کے رش سے بچنے کے لیے جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔